پنجاب: انسداد ناجا ئز منافع خوری سے متعلق ترمیمی آرڈیننس پر دستخط
لاہور(سیاسی رپورٹرسے )پنجاب میں اشیا ئے خوردونوش پر ناجائزمنافع خوری کر نیوالوں کیخلاف شکنجہ کسنے کیلئے گورنر سرور نے ترمیمی آرڈیننس پر دستخط کردیئے ۔
آرڈیننس کے تحت وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر نگرانی 12رکنی پر ائس کنٹرول کونسل تشکیل دی جائے گی، گورنرکاکہناہے مہنگائی کا خاتمہ حکومت کی اولین تر جیح ہے ۔ پر ائس کنٹرول کونسل میں 4صوبائی وزرا، چیف سیکرٹری اوردیگر افسران شامل ہونگے ۔ وزیر بر ائے انڈسٹری،وزیر بر ائے لائیوسٹاک،وزیر خوراک اور وزیر زراعت کونسل کے رکن ہوں گے ۔ گورنر کاکہناہے پر ائس کنٹرول کونسل سپیشل مجسٹر یٹ اور دیگر حکومتی افسران کی کارکردگی کو بھی مانٹیر کر یگی۔ نا جا ئز منافع خور، ذخیرہ اندوزوں کو 1ماہ سے 1 سال تک سزا،1ہزار سے 1لاکھ روپے تک جر مانہ ہوگا،دوبارہ منافع خوری کے جرم پر کم ازکم ایک سال سز ا اور کم ازکم 1لاکھ روپے جر مانہ کیا جائے گا۔ گورنرپنجاب کاکہناہے کہ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کر نیوالے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔