اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں 5.6 شدت کا زلزلہ

 اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف  علاقوں میں 5.6 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد /پشاور(دنیا نیوز،آئی این پی )آزاد کشمیر، گلگت بلتستان خیبر پختونخوا اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں 5 اعشاریہ 6 شدت کا زلزلہ محسوس کیاگیا ہے ۔

 لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں ، دکانوں ، دفاتر اور دیگر عمارتوں سے باہر نکل آئے ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی زیر زمین 100کلومیٹر ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کا مرکز افغانستان، تاجکستان کا سرحدی علاقہ کوہ ہندوکش بتایا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں