نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کے جائزے کیلئے سپیشل بورڈ تشکیل

نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس  کے جائزے کیلئے سپیشل بورڈ تشکیل

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )سابق وزیر اعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کے جائزے اور واپسی کیلئے سپیشل میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔

پنجاب حکومت نے سینئر پروفیسروں پر مشتمل 9 رکنی سپیشل میڈیکل بورڈ تشکیل دیا ہے ۔میڈیکل بورڈ پانچ روز کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔ بورڈ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عارف ندیم ہوں گے ۔ان کے علاوہ بورڈ میں پروفیسر ڈاکٹر غیاث النبی طیب ،پروفیسر ڈاکٹر ثاقب سعید ،پروفیسر ڈاکٹر شاہد حمید ،پروفیسر ڈاکٹر بلال ایس محی الدین ،پروفیسر ڈاکٹر عنبرین حامد ، پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمن ،پروفیسر ڈاکٹر مونا عزیز اور ڈاکٹر خدیجہ عرفان خواجہ شامل ہیں۔میڈیکل بورڈ میاں نواز شریف کی 29 صفحات پر مشتمل میڈیکل رپورٹ کا جائزہ لے گا۔بورڈ پانچ روز کے اندر نواشریف کی میڈیکل کنڈیشن کے بارے میں اپ ڈیٹ کرے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں