ایک ہفتے میں مہنگائی میں کمی، 16اشیاء مہنگی، 9سستی

ایک ہفتے میں مہنگائی میں کمی، 16اشیاء مہنگی، 9سستی

اسلام آباد (خبر نگار خصو صی) ملک بھر میں 13جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.43فیصد کمی ہوئی تاہم 16اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 9اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 26اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

 شماریات بیورو کے مطابق سالانہ بنیادوں پر جنوری 2021کے مقابلے میں جنوری 2022کے دوران مہنگائی کی شرح 21.03فیصد سے کم ہوکر 19.82فیصد تک آ گئی۔ ایک سال میں 17,732روپے تک ماہانہ آمدن والے غریب ترین طبقے کو سب سے زیادہ20.89 فیصد مہنگائی کا سامنا کرنا پڑا۔ 17,733روپے سے 22,888روپے تک آمدن والے گروپ کو 19.04فیصد، 22,889روپے سے 29,517 تک ماہانہ آمدن والے گروپ کو 17.93 فیصد، 29,518روپے سے 44,175روپے آمدن والے گروپ کو17.72فیصد، 44ہزار175روپے سے زائد ماہانہ آمدن والے گروپ کو20.10فیصد، تمام گروپوں کو اوسط19.82فیصدمہنگائی کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

گزشتہ ہفتے کے دوران جن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں فی من لکڑی10.35روپے ، چھوٹا گوشت 10.19روپے ، پیاز 5.37روپے ، کیلا1.24روپے ، ماچس40پیسے ، سرسوں کا تیل 3.57روپے ، دال مسور1.92روپے ، دال ماش1.61روپے ، بڑا گوشت 2.98روپے ، دال چنا0.65روپے ، تازہ دودھ43پیسے ، صابن18پیسے ، دال پلیٹ22پیسے ، گڑ 35پیسے ، دال مونگ8پیسے فی کلو گرام مہنگی ہوئی۔ جن 9اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں ایل پی جی سلنڈر 27.65روپے ، مرغی 7.15روپے ، آٹا 20کلو گرام تھیلا 7.11روپے ، انڈے 5.47 روپے ، لہسن 1.37روپے ، چینی16پیسے ، آلو72پیسے ، ٹماٹر57پیسے ، دہی22پیسے فی کلو گرام سستا ہوا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں