نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- اسکاٹ لینڈکےشہرگلاسگومیں آزادی پسندوں کامارچ،برطانوی میڈیا
  • بریکنگ :- مظاہرین کااسکاٹ لینڈکی آزادی،بورس جانسن حکومت کےخاتمے کا مطالبہ
  • بریکنگ :- احتجاج میں شریک افرادکےاسکاٹ لینڈپرچم تھامےآزادی کےحق میں نعرے
Coronavirus Updates

4افسر تبدیل، محمد صفدر ڈی جی وفاقی محتسب سیکرٹریٹ مقرر

4افسر تبدیل، محمد صفدر ڈی جی وفاقی محتسب سیکرٹریٹ مقرر

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان لینڈ ریونیو کے گریڈ 20 کے افسر محمد صفدر کووفاقی محتسب سیکرٹریٹ کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا ہے ۔

 ان کی تقرری 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر کی گئی ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری کردہ ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق نیشنل بک فائونڈیشن کے گریڈ 18 کے افسر مراد علی کو پراجیکٹ ڈائریکٹر سوشل میڈیا پارٹیسپٹری پلیٹ فارم فار پبلک اویئرنس تعینات کیا گیا ہے ،گریڈ 17 کی اسسٹنٹ انجینئر حنا حامد کی خدمات وزارت مواصلات کے سپرد کر دی گئیں جہاں انھیں ریسرچ آفیسر نیشنل ٹرانسپورٹ تعینات کیا گیا ہے ۔گریڈ 17 ہی کی ڈاکٹر سائرہ کی خدمات وزارت قومی صحت کے سپرد کر دی گئیں جہاں ان کا تقرر فیڈرل گورنمنٹ ہاسٹل میں بطور میڈیکل آفیسر کیا گیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement