بلال یاسین حملہ کیس:مشہوربکی میاں وکی مرکزی ملزم نامزد

بلال یاسین حملہ کیس:مشہوربکی میاں وکی مرکزی ملزم نامزد

لاہور(دنیا نیوز،خبر نگار سے ) مسلم لیگ (ن ) کے ایم پی اے بلال یاسین پر حملہ کے کیس میں پولیس نے مشہوربکی میاں وکی کو ملزم نامزد کر دیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق تفتیشی افسر نے میاں وکی کو ضمنی میں مرکزی ملزم لکھا ، شاہدرہ سے گرفتار ہونے والے دونوں شوٹرز کے بیانات اور دیگر ذرائع سے موصولہ اطلاعات پر ملزم قرار دیا گیا ،دوسری جانب آئی جی پنجاب راؤ سردار نے کہا کہ نامزد ملزم وکی کو جلد گرفتار کیا جائے گا ، ریڈ وارنٹ جاری کئے جارہے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ ملزم کی بیرون ملک گرفتاری کے لئے انٹرپول سے رابطے جاری ہیں، سی آئی اے کی ٹیم انٹر پول کے ذریعے گرفتار کرے گی،خیال رہے کہ بلال یاسین کو 30 دسمبر کی رات موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا۔پولیس نے شوٹرز کاشف اور ماجد کو گرفتار کر رکھا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں