تاجروں کیخلاف مقدمات کروانیوالی عورتوں کے گینگ کا انکشاف

تاجروں کیخلاف مقدمات کروانیوالی عورتوں کے گینگ کا انکشاف

لاہور (مدثر حسین سے )تاجروں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کروانیوالی نوسرباز عورتوں پرمشتمل گینگ سامنے آ گیا ۔

 شہرکے مختلف تھانوں میں متعددتاجروں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کروائے جاچکے ہیں۔ نوسربازعورتوں نے تاجروں کے خلاف اغوا، زنا اورہراسگی کے جھوٹے مقدمات درج کروا کر لاکھوں روپے ہتھیائے ۔ ایک ہی عورت مختلف نام اور پتا استعمال کرکے تھانوں میں درخواستیں جمع کرواتی ہے ۔پولیس کے اپنے اعداد وشمار کے مطابق سال 2021میں اغوا،زنا اورہراسگی کے 645 مقدمات میں سے 210جھوٹے ثابت ہوئے ،جھوٹے مقدمات درج کروانے والی عورتوں پردفعہ 182 کے تحت کارروائی کی گئی تھی ۔

ذرائع کے مطابق تھانوں میں تعینات متعدد اہلکار نوسرباز عورتوں کی معاونت کرتے ہیں ، متاثرہ تاجروں نے الزام عائد کیا ہے کہ گینگ سے مک مکا کرنے کیلئے پولیس بروکرکاکردارادا کرتی ہے ۔ نوسرباز عورتیں جھوٹے مقدمات درج کرواکرتاجروں کوبلیک میل کرتی ہیں ۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے جھوٹے مقدمات کااندراج کروانے کیلئے پولیس کی مشینری کاغلط استعمال کیاجاتاہے ،کرائم میپنگ کی جارہی ہے ۔ نوسربازگینگ کی معاونت کرنے والے پولیس اہلکاروں سے متعلق بھی تفتیش جاری ہے ۔ واضح رہے کہ آئی جی پنجاب نے زیرالتوادرخواستوں پرفوری مقدمات کے اندراج کی پالیسی بنارکھی ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں