سپرنٹنڈنگ انجینئر ایسٹرن سرکل کے دفتر پر مسلح افراد کا دھاوا
لاہور (خبر نگار سے )سپرنٹنڈنگ انجینئر ایسٹرن سرکل ذوالفقار بلوچ کے دفتر پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا ، فرنیچر اور دیگر سامان توڑ دیا ،لیسکو ملازمین نے ملزموں کی گرفتاری تک کام بند کر دیا ۔
مسلح افراد نے افسروں اور ملازمین کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا ۔ چیئرمین ایسٹرن سرکل مہر جمیل اور سیکرٹری ملک ظہور اعوان پر بھی تشدد کیا گیا ۔ لیسکو ملازمین نے الزام لگایا ہے کہ مسلح افرادن لیگی ایم این اے شیخ روحیل کے کارکن ہیں ،حملہ آوروں میں شیخ روحیل اصغر کے کوآرڈینیٹر میاں شہباز اور وائس چیئرمین مطلوب جٹ اور انکے ساتھی شامل تھے ۔ ملزمان نے سپرنٹنڈنگ انجینئرذوالفقار بلوچ سے گالم گلوچ اور ہاتھا پائی سے روکنے پر ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ملازمین کا مطالبہ تھا کہ ملزمان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے تاکہ ملزمان کو انکے کئے کی سزا مل سکے ۔