سی پیک مکمل ہوگیا تو لوگ دبئی او ر سنگاپور بھول جائینگے ،خالد منصور

سی پیک مکمل ہوگیا تو لوگ دبئی او ر سنگاپور بھول جائینگے ،خالد منصور

کراچی(بزنس رپورٹر)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصورنے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے کے سست ہونے کے حوالے سے تاثر قطعی طور پر درست نہیں۔

گوادر میں چین کی جانب سے 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کی جاچکی ہے اور مزیدسرمایہ کی جائے گی ، توانائی کے حصول کیلئے ایران سے گوادر کو بجلی فراہم کی جارہی ہے ، جلد 100 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں گوادر کیلئے شامل ہوجائے گی،سی پیک مکمل ہوگیا تو لوگ دبئی او ر سنگاپور بھول جائینگے ۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سی پیک اور گوادرکے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے خالد منصور کا کہناتھا کہ گوادر میں پانی کے مسائل کو حل کرنے کیلئے کام کیا جارہا ہے ۔

گوادر پاکستان کیلئے ایک ہیرا ہے اور قدرتی طورپر یہاں کی جیٹی کافی گہری ہے جس کی وجہ سے یہاں بڑی تعداد میں شپ لنگر انداز ہوسکتے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ سی پیک کے تحت پورے ملک میں 9انڈسٹریل زونز بنائے جائینگے ، گوادر کو صنعتی حب بنایا جائے گا،ہم پاکستان کو مینوفیکچرنگ حب بنانے جارہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں