کراچی کے لیے احتجاج، پی ٹی آئی کی 16 ایم این ایز کی آمد
کراچی (اسٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کی16 ارکان قومی اسمبلی وفاقی وزیر علی زیدی کے ساتھ اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئیں۔
علی زیدی نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کی ایم این ایز ہفتے کو کراچی پریس کلب پر احتجاج میں شریک ہوں گی۔ اس احتجاج کا مقصد کراچی کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ احتجاج سندھ کے حکمرانوں کی نیندیں اڑادے گا۔ شہری بڑی تعداد میں احتجاج میں شریک ہوں گے ۔ علی زیدی نے کہا کہ ہم سندھ کے نا اہل حکمرانوں کو بتا دیں گے کہ کراچی کے عوام اپنے حقوق کے دفاع کے لیے کھڑے ہوگئے ہیں۔ ہم زرداری مافیا کو اہل کراچی کے حقوق غصب نہیں کرنے دیں گے ۔ سندھ حکومت کے مسلط کردہ کالے قانون کے خلاف تحریک اب رکنے والی نہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں اہم اعلان کروں گا۔