’’گھر کے اندر جھوٹوں کی اک منڈی ہے‘‘ مریم اورنگ زیب کا فواد کو جواب

’’گھر کے اندر جھوٹوں کی اک منڈی ہے‘‘   مریم اورنگ زیب کا فواد کو جواب

لاہور (سیاسی رپورٹرسے )مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے فواد چودھری کے شعری تبصرے کا مرحوم شاعر راحت اندوری کے شعر میں جواب دیدیا ۔

مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹ میں جوابی اشعار سے جواب دیتے ہوئے کہاکہ جھوٹوں نے جھوٹوں سے کہا ہے سچ بولو، سرکاری اعلان ہوا ہے سچ بولو،"گھر کے اندر جھوٹوں کی اک منڈی ہے "، دروازے پر لکھا ہوا ہے سچ بولو۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ جھوٹ کا صرف ایک چہرہ ہے جس کا نام عمران خان ہے جس کی گواہی 22 کروڑ عوام دے ر ہے ہیں ،عوام معاشی تباہی ، بے روزگاری اور مہنگائی برپا کرنے والے چہرے پہچان چکے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں