’’توں شاکر آپ سیانا ایں۔ ساڈے چہرے پڑھ حالات نہ پچھ ‘‘ اپوزیشن کی ہار پر فواد کا ٹویٹ

’’توں شاکر آپ سیانا ایں۔  ساڈے چہرے پڑھ حالات نہ پچھ ‘‘  اپوزیشن کی ہار پر فواد کا ٹویٹ

لاہور، اسلام آباد (سیاسی رپورٹرسے ،اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے اگلا انتخاب ن لیگ اور زرداری گروپ کیلئے آخری انتخاب ثابت ہوگا۔

وزیراطلاعات نے اپنے ٹویٹ میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی ناکامی پرشعری تبصرہ کرتے ہوئے کہا " توں شاکر آپ سیانا ایں۔ ساڈے چہرے پڑھ حالات نہ پچھ"۔انہوں نے کہا پارلیمان میں اپوزیشن کو ایک بار پھر شکست ہوئی ۔ فواد نے کہا 2023کے انتخابات میں یہ چہرے پارلیمان سے مکمل باہر ہوں گے ۔

دریں اثنا پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے نومنتخب عہدیدار وں کو مبارکباد دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ درست عدالتی رپورٹنگ کے بغیر عدلیہ کا وقار اور عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ ممکن نہیں، عدلیہ کی کوریج کرنے والے صحافی ملک میں ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں ، غلط اور غیر محتاط عدالتی رپورٹنگ سے نہ صرف عوام درست اطلاعات کے حق سے محروم رہتے ہیں بلکہ قانون کی بالادستی اور عدلیہ کا وقار بھی متاثر ہوتا ہے 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں