Coronavirus Updates

ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ ہمارا قومی فرض ،جاوید اقبال

 ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ ہمارا قومی فرض ،جاوید اقبال

اسلام آباد (اپنے نا مہ نگار سے ) نیب سکھر نے گزشتہ 4 سال کے دوران 403 ملزمان کو سزا دلوائی اور ان سے اربوں روپے ریکور کئے ہیں ، چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے نیب سکھر کی شاندار کارکردگی کو سراہا ہے ۔

 چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ڈائریکٹر جنرل نیب سکھر نے بتایا کہ چیئرمین نیب کی قیادت میں 10 اکتوبر 2017 سے  31 دسمبر 2021 کے دوران نیب سکھر نے 333 ملزمان ،2018 میں 10 ،2019 میں 10 ، 2020 میں 4 ، 2021 میں 14 ملزمان کو سزا دلا ئی ۔اس موقع پر چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کی مجموعی کارکردگی میں نیب سکھرکی شاندار کارکردگی کا اہم کردار ہے ، انہوں نے امید ظاہر کی کہ نیب سکھرمستقبل میں بھی ایسی کارکردگی کا تسلسل جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے نیب کے تمام افسران بدعنوانی کے خاتمے کو قومی فرض سمجھ کر ادا کررہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement