تاریخی جملہ کہتا ہو چاروں شریف سیاست سے مائیس : شیخ رشید

تاریخی جملہ کہتا ہو چاروں شریف سیاست سے مائیس : شیخ رشید

اسلام آباد ( خصوصی نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ شہباز شریف اپنے بھائی نواز شریف سے زیادہ کرپٹ ہے ،تاریخی جملہ کہتا ہوں ، چاروں شریف پاکستان کی سیاست سے مائنس ہیں، نوازشریف آنا چاہتے ہیں تو آئیں، نہیں آنا چاہتے تو نہ آئیں، یہ چاہتے ہیں جو ہاتھ عمران خان کے سرپر ہے وہ ان کے سرپرہو، وہ ہاتھ ان کی گردن پر تو آسکتا ہے ان کے سرپر نہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارت داخلہ میڈیا سینٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ جو خبریں چلا رہے ہیں کہ فلاں کی فلاں سے ملاقاتیں ،یہ باتیں،ملاقاتیں چلتی رہتی ہیں ،عمران خان ا ن شااللہ 5 سال پورے کرینگے ، وزیر داخلہ نے کہا کہ ورثے میں ملنے والے خراب معاشی حالات کی وجہ سے مجبوری کی حالت میں آئی ایم ایف کی شرائط ماننا پڑیں ،کوئی خوشی سے آئی ایم ایف میں نہیں جاتا ،حالات کی مجبوری کا تقا ضا ہوتا ہے ، اب ڈالر کا ریٹ کم ہو گا ، روپیہ بہتر ہوگا ۔

عمران خان آئی ایم ایف کے پاس جائے تو حرام ، یہ جائیں تو حلال ،کونسی حکومت آئی ایم ایف کے پاس نہیں گئی ، پاکستان23 مرتبہ آئی ایم ایف کے پاس گیا ، ماضی میں چوروں ڈاکوئوں اور لٹیروں نے ملکی خزانے کو بے دردی سے لوٹا کہ آئی ایم ایف کی شرائط بھی ماننا پڑیں ، چار ماہ بعد بلدیاتی انتخابات ہیں ، 23 مارچ کو پاکستان کی تاریخی پریڈ ہے جس میں اہم غیر ملکی شخصیات شرکت کریں گی جبکہ میری اطلاع کے مطابق چین کے جے اے 10سی بھی فلائنگ پاسٹ کریں گے ، اپوزیشن والے شوق سے اسلام آباد آ ئیں لیکن 23مارچ کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں