کامیاب جوان پروگرام،1لاکھ25 ہزارخاندان مستفید:عثمان ڈار

کامیاب جوان پروگرام،1لاکھ25  ہزارخاندان مستفید:عثمان ڈار

اسلام آباد(اے پی پی)کامیاب جوان سکلز سکالرشپ کے تحت نوجوانوں کی تکنیکی تربیت کا سلسلہ جاری ہے ۔

 معاونِ خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کی جس میں دکھایا گیا ہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والے تحسین راشد نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت یونیورسٹی آف لاہور سے کورس مکمل کیا۔ تحسین راشد نے کہا اچھے انداز میں پڑھائی بھی ملی اور والدین پر کوئی معاشی بوجھ بھی نہیں پڑا۔ پہلے جاب کی اور پھر اپنی کمپنی بنائی۔ اپنے ساتھ دوسروں کو بھی روزگار فراہم کیا۔ عثمان ڈار نے کہا کامیاب جوان پروگرام سے اب تک 30 ارب روپے مالیت سے زائد کے قرضے منظور ہوچکے ہیں۔ اب تک 5 ارب روپے کی لاگت سے ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو روایتی اور جدید شعبوں میں سکلز دے چکے ہیں۔ کامیاب جوان پروگرام سے ملک بھر میں 35 ارب روپے کی لاگت کے پروگراموں سے ایک لاکھ 25 ہزار خاندان مستفید ہوئے ۔ چند دنوں میں کامیاب جوان سکلز سکالرشپس کے تحت داخلوں کی تیسری بیج کا آغاز ہوگا۔ عثمان ڈار نے کہا 60 ہزار نوجوانوں کیلئے سکلز فار آل سکالرشپس کی رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں