2لاکھ 40ہزارٹن یوریا کی کمی کا سامنا ہے :فخرامام

2لاکھ 40ہزارٹن یوریا کی کمی کا سامنا ہے :فخرامام

لودھراں(دنیا نیوز )وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ ِ خوراک سید فخر امام نے کہا ہے کوشش تھی کہ تین سے چار لاکھ ٹن یوریا ہمارے پاس ہو،لیکن دو فیکٹریاں جو یوریا پیدا کرتی ہیں۔

انہیں تین مہینے وقت پر گیس نہیں ملی، کہروڑپکا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ہمیں دو لاکھ چالیس ہزار ٹن یوریا کی کمی کا سامنا ہے ،2020 میں یوریا کی پروڈکشن 60 لاکھ ٹن تھی ،2021 میں یوریا کی ریکارڈ پروڈکشن 63 لاکھ ٹن ہوئی ہے ،جس پر عملاً یوریا کی اتنی شارٹیج نہیں ہونی چاہیے تھی،جس طرح اب قطاروں میں لگے ہمارے کاشتکار پریشان ہیں ،آئندہ محتاط رہینگے ، ہر بڑی فصل سے پہلے یا تو ہم خود یوریاپیداکریں گے یا وقت پر درآمد کرلیں گے ،وزیرخزانہ زراعت کے بہت بڑے حامی ہیں ،عمران خان اورکابینہ چاہتی ہے کہ ہم کسی طرح بھی دنیا کا مقابلہ کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں