سندھ کے معدنی وسائل پر وفاق کا قبضہ ، صوبائی وزیر توانائی

سندھ کے معدنی وسائل پر وفاق کا قبضہ ، صوبائی وزیر توانائی

کراچی (سٹاف رپورٹر)وزیر توانائی امتیاز شیخ نے وفاقی وزیر حماد اظہر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جھوٹ اور غلط بیانی وفاقی وزرائکا وتیرہ بن چکا ہے ۔

عوام کے حق کے لیے آوازبلندکرناسندھ کارڈ ہے تو یہ کارڈ ہم استعمال کرتے رہیں گے ۔امتیاز شیخ نے کہا کہ وفاقی وزیر اپنی نااہلی اورناکامی کو تسلیم کرنے کی بجائے سندھ حکومت پر الزام تراشی کررہے ہیں،بروقت ایل این جی کے ٹینڈر نہ کرنے کی وجہ سے پورا ملک تاریخی گیس بحران کا شکار ہے ۔سندھ میں چولہے ٹھنڈے اور فیکٹریوں میں تالے پڑے ہوئے ہیں۔سی این جی سٹیشن گزشتہ دو ماہ سے بند ہیں۔

وفاقی وزیر فرمارہے ہیں سندھ کو اس کے حصے کی پوری گیس فراہم کی جارہی ہے ۔امتیاز شیخ نے کہا کہ وفاقی وزیر سندھ کے اس شہر اور دیہات کی نشاندہی کردیں جہاں گیس آرہی ہو۔ سندھ کے معدنی وسائل پر وفاقی حکومت نے قبضہ کیا ہوا ہے ۔پی ٹی آئی جب سے اقتدار پر قابض ہوئی ہے مسلسل عوامی حقوق کی پامالی ہورہی ہے ۔ وزیر اعظم اور وزرائکی نااہلی اور ناکامیوں نے ملکی معیشت کا ستیاناس کردیا، اس تبدیلی حکومت سے اب قوم کی جان چھڑانے کا وقت آگیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں