انسانی وسائل کی ترقی کیلئے ڈیٹا، ٹیکنالوجی پر توجہ دینا ہوگی :ثانیہ

 انسانی وسائل کی ترقی کیلئے ڈیٹا، ٹیکنالوجی پر توجہ دینا ہوگی :ثانیہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر )وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ انسانی وسائل کی خدمات کو موثر بنانے کیلئے ڈیٹا اور ٹیکنالوجی پر مزید توجہ اور سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ۔

ڈاکٹر ثانیہ نے دبئی ایکسپو2020 گلوبل گولز ویک کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ،تقریب کا انعقاد دبئی ایکسپو2020 اور اقوام متحدہ کے زیراہتمام کیا  گیا، بین الاقوامی تقریب میں ایس ڈی جیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے 30 عالمی رہنما شریک ہوئے ،تقریب میں 2030 تک عالمی ترقی کیلئے لائحہ عمل پر غور کیا گیا،ڈاکٹر ثانیہ نے انسانی وسائل کی ترقی کے موضوع پر روشنی ڈالی،ڈاکٹر ثانیہ کا خطاب انسانی وسائل کی ترقی کیلئے حکومت پاکستان اور احساس کے لائحہ عمل پر مرکوز تھا ۔ تقریب ڈپٹی سیکرٹری جنرل آمنہ جے محمد، وزیر برائے بین الاقوامی تعاون متحدہ عرب امارات ریم الہاشمی کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہوئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں