کرپٹو کرنسی کیخلاف ایکشن،1600ویب سائٹس بند کرنیکا فیصلہ

کرپٹو کرنسی کیخلاف ایکشن،1600ویب سائٹس بند کرنیکا فیصلہ

لاہور (نمائندہ دنیا)ایف آئی اے سائبرکرائم نے کرپٹوکرنسی اور ڈیجیٹل کرنسی کا کام کرنے والوں کے خلاف ایکشن لینے اور 1600 کے قریب ویب سائٹس کو بند کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔

زرائع کے مطابق کرپٹوکرنسی اور ڈیجیٹل کرنسی کا کام کرنے والی سائٹس کے خلاف پی ٹی اے کو مراسلہ بھی لکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔ایف آئی اے سائبرکرائم کے حکام کے مطابق یہ کرپٹوکرنسی منی لانڈرنگ کا بھی آلہ کار ہے ۔سٹیٹ بینک نے 2018 سے اسے پاکستان میں غیر قانونی قرار دے رکھا ہے ۔ایف آئی اے نے پاکستان میں کرپٹو اور ڈیجیٹل کرنسی کا کام کرنے والوں کی فہرستیں مرتب کرنا شروع کردیں۔ کرپٹو اور ڈیجیٹل کرنسی فراڈ میں اب تک لوگوں سے کروڑوں کا فراڈ ہوچکاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں