چیئرمین ایچ ای سی طارق جاویدبنوری اپنے عہدہ پربحال

چیئرمین ایچ ای سی طارق جاویدبنوری اپنے عہدہ پربحال

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اورجسٹس عامر فاروق پرمشتمل ڈویژن بینچ نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین طارق جاوید بنوری کو عہدے پر بحال کردیا۔

عدالت عالیہ نے وکلاء اور اٹارنی جنرل کے دلائل مکمل ہونے پر مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ طارق جاوید بنوری کی برطرفی کا نوٹیفکیشن خلاف قانون قرار دیا جاتاہے اور طارق جاوید بنوری کو بطورچیئرمین ایچ ای سی بحال کیا جاتا ہے ۔یاد رہے کہ 27 مارچ 2021 کو ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا، مئی 2018 کو سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ڈاکٹرطارق بنوری کو بطور چیئرمین ایچ ای سی تعینات کیا تھا،طارق جاوید بنوری کو بطور چیئرمین ایچ ای سی مئی 2022 تک 4 سالہ مدت پوری کرنی تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں