صحت کارڈ :ہسپتالوں میں علاج کو مانیٹرکیاجارہا ہے :یاسمین راشد

صحت کارڈ :ہسپتالوں میں علاج کو مانیٹرکیاجارہا ہے :یاسمین راشد

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹراحمد جاوید قاضی سمیت محکمہ کے تمام افسران وملازمین کو نیا پاکستان قومی صحت کارڈ تقسیم کردئیے ۔

 اس موقع پر محکمہ کے افسران وملازمین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ڈاکٹریاسمین راشدنے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے پنجاب کے تمام 3کروڑخاندانوں کونیاپاکستان قومی صحت کارڈ کی شکل میں صحت کی شاندارسہولیات فراہم ہوئی ہیں۔

پنجاب کے نجی ہسپتالوں میں نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کے حامل خاندانوں کے علاج کو مانیٹرکیاجارہاہے ۔ کسی بھی خاندان کا سربراہ نیاپاکستان قومی صحت کارڈ نادرامیں اندراج کروانے کے بعدحاصل کرسکتاہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں