نور عالم کو شوکاز نوٹس ، 7دن میں جواب جمع کرانے کی ہدایت

نور عالم کو شوکاز نوٹس ، 7دن میں  جواب جمع کرانے کی ہدایت

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر،دنیا نیوز)پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ۔

صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے شوکاز نوٹس جاری کیا۔شوکاز نوٹس کے متن کے مطابق نور عالم خان کو 7 یوم میں شوکاز نوٹس کا جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ نور عالم خان نے پارٹی قیادت پر الزامات لگائے جو میڈیا پر نشر اور شائع ہوئے ،نور عالم خان دستاویزی ثبوت کے ساتھ اپنا وضاحتی جواب 24 جنوری تک جمع کروائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں