شہیدکانسٹیبل سرکاری اعزازکیساتھ اسلام آبادمیں سپردخاک

شہیدکانسٹیبل سرکاری اعزازکیساتھ اسلام آبادمیں سپردخاک

اسلام آباد (خبر نگار )تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے جی ایٹ میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل منور حسین کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں ادا کر دی گئی۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، آئی جی اسلام آباد احسن یونس، پاک آرمی کے سینئر افسران سمیت بڑی تعداد میں افسروں و جوانوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ اسلام آباد پولیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا،وزیر داخلہ، آئی جی اسلام آباد، پاک آرمی کے افسران نے شہید کے جسد خاکی پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور سرکاری اعزاز کے ساتھ ایچ الیون قبرستان میں تدفین کی گئی۔

آئی جی اسلام آباد نے لواحقین سے ملاقات کی پولیس فورس کی طرف سے اظہار افسوس اور شہید کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ شہید نے سوگواران میں بیوہ،دو بیٹے اورچار بیٹیاں چھوڑی ہیں۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ پولیس فورس شہید کی فیملی کے ساتھ کھڑی ہے ان کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا، شہید پیکیج کے تحت ان کو تمام مراعات دی جائیں گی ۔علاوہ ازیں وقوعے کا مقدمہ دہشتگردی، قتل، اقدام قتل کی دفعات کے تحت تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں