سبی :ریلوے لائن پر دھماکا،ٹرین پٹڑی سے اتر گئی ،5 زخمی

سبی :ریلوے لائن پر دھماکا،ٹرین پٹڑی سے اتر گئی ،5 زخمی

سبی ،بولان(نامہ نگار ،دنیا نیوز) سبی کے قریب ریلوے لائن پر دھماکا،کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفرایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، 5افراد زخمی ہوئے ۔

 پولیس کے مطابق سبی کے مقام مشکاف کے قریب ریلوے لائن پر دھماکا اس وقت ہوا جب ٹرین رواں دواں تھی،دھما کے کے نتیجے میں ٹرین کے انجن کو بھی نقصان پہنچا ، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمی مسافروں کو ہسپتال منتقل کیا، دھماکے کے بعد کوئٹہ سے کراچی جانیوالی ٹرینیں آب گم کے مقام پر روک لی گئیں، دھماکے کی جگہ کو کلیئر کرنے کے بعد ریلوے ٹریفک کو بحال کیا جائے گا،وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے مشکاف ریلوے سٹیشن کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے مسافروں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں