شہبازشریف ، شو کت ترین کور ونا کا شکار ، مصروفیات ترک

شہبازشریف ، شو کت ترین کور ونا کا شکار ، مصروفیات ترک

اسلام آباد،لاہور(سیاسی رپورٹرسے ،اپنے سیاسی رپورٹرسے ) وزیر خزانہ شوکت ترین اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ۔

 کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے پر وزیر خزانہ نے سرکاری مصروفیات ترک کردیں اور خود کو اپنی رہائشگاہ پر قرنطینہ کرلیا، طبیعت بہتر ہونے پر ویڈیو کانفرنس کے ذریعے میٹنگز کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ای سی سی کا آج ہونے والا اجلاس بھی ملتوی کردیا گیا۔

دوسری طرف مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بتایا ہے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ، انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔ ڈاکٹرز نے شہباز شریف کو مکمل آرام اور احتیاط کی ہدایت کی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں