محکمہ خوراک کو درست کرنے کی ضرورت ہے :پرویزالٰہی

محکمہ خوراک کو درست کرنے کی ضرورت ہے :پرویزالٰہی

لاہور( سیاسی رپورٹرسے )سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی سے صوبائی وزیر خوراک حامد یار ہراج نے ملاقات کی ۔

پرویز الٰہی کااس موقع پرکہناتھا کہ محکمہ خوراک کو درست کرنے کی ضرورت ہے ،سپیکر چیمبر میں ہونے والی ملاقات میں سپیکر نے حامد یار ہراج کو صوبائی وزیر بننے پر مبارکباد دی، سپیکر نے کہامحکمہ خوراک کو ہنگامی توجہ کی ضرورت ہے ، اسے درست کرنے کیلئے کئی اقدامات کی ضرور ت ہے ،ہمارے دور میں کسان خوشحال تھا کیونکہ ہم نے کسان دوست پالیسیاں متعارف کروائی تھیں۔ آج بھی کسانوں کیلئے سہولیات بڑھانا ہوں گی۔دریں اثناء ان سے مخدوم بابر علی کی سربراہی میں پی ٹی آئی ملتان کے عہدیدار شوکت علی قریشی اور ن لیگی سینئر رہنما ڈاکٹر متین احمد نے ملاقات کی ،شوکت علی قریشی اور ڈاکٹر متین احمد نے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں