وارداتیں، شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں زدوکوب

وارداتیں، شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں زدوکوب

لاہور(خبر نگار سے )شہربھرمیں وارداتیں، شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں زدوکوب ہوتے رہے ،باٹاپورکے گھرمیں 9لاکھ کاڈاکا،کاہنہ کی بیکری میں لوٹ مار،اچھرہ،اسلام پورہ،شادباغ ودیگرعلاقوں میں بھی چھینا جھپٹی ۔

باٹا پور میں اشرف کے گھر گھس کرڈاکوؤں نے اہلخانہ کو یرغمال بنا لیااور 9لاکھ مالیت کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ لیں،کاہنہ میں ڈاکو بیکری میں عملے اور گاہکوں کو یرغمال بنا کر1 لاکھ 30 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ اچھرہ میں رشید موٹرسائیکل ، موبائل فون اور نقدی ، شاہدرہ ٹاؤن میں ساجد نقدی و موبائل فون ، کاہنہ میں مبین موبائل فون اور نقدی سے محروم ہوگیا ۔

شادباغ میں توصیف کی دکان میں گھس کر 18ہزار روپے نقدی ، رائیونڈ سٹی میں وقاص کی دکان سے 56ہزار روپے نقدی لوٹ لی گئی۔ اسلام پورہ میں ڈاکو ہیر ڈریسر کی دکان میں گھس گئے ، 8 افراد کو تشدد کا نشانہ بنا کر 7 موبائل اور نقدی چھین کر لے گئے ۔ مناواں سے فرحان کی گاڑی ، ملت پارک سے شہباز، شیراکوٹ سے جنید ، اقبال ٹاؤن سے مزمل ، مانگا منڈی سے اخلاق، فیکٹری ایریا سے مجید ، قلعہ گجر سنگھ سے امتیاز ، باٹا پور سے جاوید ، ڈیفنس سی سے حیدر، گڑھی شاہو سے ذوالفقاراور داتا دربار سے جواد کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں