ایون فیلڈ ریفرنس:نیب کی اپیلیں مسترد کرنے کی استدعا

ایون فیلڈ ریفرنس:نیب کی اپیلیں مسترد کرنے کی استدعا

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )قومی احتساب بیورو نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرسماعت ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیلوں پر جواب جمع کرا دیا اور اپیلیں خارج کرنے اور مریم نواز پر مثالی جرمانے لگانے کی استدعا کردی۔

نیب کی طرف سے جمع کرائے گئے جواب میں کہاگیاکہ مریم نواز کی بریت کی درخواست ناقابل سماعت ہے ، بریت کی درخواست میں لگائے گئے الزامات پر سپریم کورٹ پہلے ہی فیصلہ دے چکی ہے ،احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرکے سزا سنائی،ٹرائل کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس کا صاف شفاف ٹرائل ہوا،مریم نواز کے والد نواز شریف، بھائی حسن اور حسین نواز عدالتی مفرور ہیں،ملزمان نے لندن فلیٹس کی منی ٹریل نہیں دی،نوازشریف بتائیں لندن جائیدادیں کیسے خریدیں، پیسہ کیسے منتقل کیا؟ سپریم کورٹ نے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے نگران جج مقرر کیا،مریم نواز کی درخواست عدالت کے ساتھ دھوکا دہی کے مترادف ہے ، مریم نواز کے نگران جج پر الزامات توہین عدالت کے زمرے میں آتے ہیں،پانامہ کیس کی سماعت کرنے والے جج ابھی بھی جوڈیشل سروس میں ہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں