انٹراپارٹی ا نتخابات کیس :الیکشن کمیشن نے متحد ہ سے جواب مانگ لیا

 انٹراپارٹی ا نتخابات کیس :الیکشن کمیشن نے متحد ہ سے جواب مانگ لیا

اسلام آباد (وقائع نگار، این این آئی)الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی انتخابات کیس میں ایم کیو ایم سے آئندہ سماعت تک جواب مانگ لیا ۔

دور ان سماعت ایم کیو ایم کے وکیل نے کہاکہ درخواست کی کاپی ملے تو ہی جواب دینے کی پوزیشن میں ہونگے ۔ وکیل درخواست گزار نے کہاکہ انٹراپارٹی انتخابات کی جگہ بوگس کارروائی کی گئی۔ شاہد پاشا نے کہا کہ پارٹیوں کے  اندر  جمہوریت ہوگی تب ہی بہتری آئے گی۔ ممبر بلوچستان نے کہاکہ آپ کو درخواست دینے کا کہا ہے بحث نہ کریں، سیاست کرنے کا شوق ہے تو طریقہ کار بھی فالو کریں۔

شاہد پاشا نے کہاکہ دو سال پہلے درخواست بھجوائی تھی وہ کہاں ہے ؟ ممبر سندھ نثار درانی نے کہاکہ دو سال پہلے کی بات نہ کریں، فریق بننا ہے تو درخواست دیں۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے مزید سماعت 7 مارچ تک ملتوی کر دی۔سربراہ او آر سی ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیو ایم کے کئی سینئر ارکان نے الیکشن کمیشن میں جھرلو الیکشن کو چیلنج کیا ،پارٹی پر چند مفاد پرست لوگوں نے قبضہ کیا ہوا ہے ۔

پارٹیوں میں انٹرا پارٹی الیکشن صا ف و شفاف ہونے چاہئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں