قومی اسمبلی :حکومت کورم پورا کرنے میں پھر ناکام
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)قومی اسمبلی کا اجلاس ایک بار پھر کورم کی نذر ہو گیا۔
اجلاس سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت شروع ہوا۔ تلاوت کے بعد (ن) لیگ کے رکن ریا ض الحق نے کورم کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ڈویژن کے اراکین اسمبلی کو بولنے نہیں دیا جاتا ، میں پہلی بار کورم کی نشاندہی کر رہا ہوں ، اپوزیشن رکن کی نشاندہی پر اپوزیشن کے ارکان حیران رہ گئے اس دوران اپوزیشن اٹھ کر باہر نکل گئی ۔حکومتی بینچوں پر کورم پورا نہ ہونے پر سپیکر نے اجلاس کل جمعہ تک ملتوی کر دیا ۔