وزارت تجارت نے 51ٹریڈافسروں کی تعیناتی کا عمل روک دیا

وزارت تجارت نے 51ٹریڈافسروں کی تعیناتی کا عمل روک دیا

اسلام آباد(خصوصی وقائع نگار)وزارت تجارت نے بیرون ملک نئے ٹریڈ افسران کی تعیناتی پر یوٹرن لیتے ہوئے ایک ساتھ 51 نئے ٹریڈ افسران کی تعیناتی کا عمل روک دیا۔

ذرائع کے مطابق اب 51 کی بجائے 17 سٹیشنوں پر تعیناتی ہو گی ،باقی ماندہ 34 سٹیشنوں پر تعیناتی کا عمل بعد میں شروع کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق نئے ٹریڈ افسران کی تعیناتی کے عمل پر مختلف افسران نے اعتراضات اٹھائے ہیں۔ وزیراعظم نے تعیناتی کا عمل شفاف انداز میں میرٹ پر کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

17 سٹیشنوں پر تعیناتی کیلئے تحریری امتحان 23 جنوری کو ہوگا۔ برسلز، کابل، ماسکو، نئی دہلی، استنبول میں ٹریڈ منسٹرز جبکہ باقی 12 سٹیشنوں پر ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلر اور اتاشی تعینات ہوں گے ۔ وزارت تجارت نے ایک ساتھ 51 سٹیشنوں پر ٹریڈ افسران کی تعیناتی کیلئے درخواستیں طلب کی تھیں تاہم وزارت نے تقریباً 150 درخواستیں مسترد کردی تھیں جس پر آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس کے کچھ افسران نے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں