ن لیگ آج بھی فرمانبردار،اسکی ڈیل چلتی رہتی ہے :اعتزاز

ن لیگ آج بھی فرمانبردار،اسکی ڈیل چلتی رہتی ہے :اعتزاز

لاہور (این این آئی)سینئرقانون دان اور پی پی رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ن لیگ آج بھی فرمانبردار ہے ،اسکی ڈیل چلتی رہتی ہے ، 1999 میں نوازشریف کا وکیل تھا ، نوازشریف کہتے تھے لڑیں گے مریں گے لیکن وہ ڈیل کر کے ملک سے بھاگ گئے ۔

ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ ن لیگ خود کو کبھی ڈیل سے الگ نہیں کرتی ۔اعتزازاحسن نے بتایا کہ 7اکتوبرکوکلثوم بی بی نے مجھ سے آکرکہانوازشریف کہتے ہیں لڑو،مرو، جدوجہد کو تیزکرو، 9 اکتوبر کی شام کو مجھے فون آنا شروع ہوئے کہ نوازشریف جارہے ہیں، میں نے ان سے کہانوازشریف کہیں نہیں جارہے ۔ میں اور میری ٹیم دو دن کیس کی تیاری میں لگے رہے ،شریف برادران کے جا نے کافیصلہ اچانک تونہیں ہواہوگا،ویزا ،ٹکٹ یہ سب چیزیں پہلے سے کرنی پڑتی ہیں۔

میں نوازشریف کاوکیل تھا اوران کے جانے کا مجھے ہی نہیں پتہ تھا۔اگلے دن اخبارمیں تصویرچھپی نوازشریف اورکلثوم بی بی جارہے ہیں، اسی تصویر کے نیچے میری خبرلگی ہوئی تھی کہ نوازشریف کہیں نہیں جارہے ۔اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ نوازشریف اورن لیگ آج بھی فرمانبردارہیں، شاہدخاقان نے کہاہمارے کندھوں پرہاتھ رکھ دو، واضح کہاگیاوہاں سے ہاتھ اٹھاؤ اوریہاں پررکھو۔لانگ مارچ سے حکومت گرانااتناآسان نہیں ہے ، میرے خیال میں کے پی کے میں پی ٹی آئی پھرحکومت بنالے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں