ادارے سیاست سے پاک ،میرٹ یقینی بنانا چاہتے ہیں :گورنر
لاہور (سیاسی رپورٹر سے ) گور نر پنجاب محمد سرور نے کہا ہے کہ اداروں کو سیاست سے مکمل طور پر پاک کر کے شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانا چاہتے ہیں جس سے یقینی طور پر پاکستان مزید آگے بڑ ھے گا۔جن معاشروں میں انصاف نہیں ہوتا وہ کبھی ترقی نہیں کرتے ۔
حکومت پہلے دن سے آئین وقانون کی حکمرانی قائم کر نے کی پالیسی پر گامز ن ہے ۔ جوڈیشری ریفارمز پر تحر یک انصاف کی حکومت کام کر رہی ہے اور ہم اپوزیشن جماعتوں کو بھی اس معاملے میں ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں مگر بدقسمتی سے اپوزیشن جماعتیں ریفار مز کے لیے حکومت کے ساتھ کام کرنے میں سنجیدہ نہیں۔ اپوزیشن ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ملک وقوم کے مفادات کیلئے قانون سازی میں حکومت کو سپورٹ کر ے ۔
جوڈیشری ریفارمز پر اپوزیشن جماعتوں کو حکومت کا ساتھ دینا چاہیے ۔گور نر ہاؤس میں سانگلہ ہل بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی تقر یب حلف برداری سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا انصاف کی فر اہمی میں وکلا ء کا بھی اہم کردار ہے ۔ انہوں نے مزید کہا ملک میں قبل ازوقت انتخابات کا کوئی امکان نہیں ۔