نور عالم خان کو پی اے سی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری

 نور عالم خان کو پی اے سی  سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نور عالم خان کو پی اے سی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

 پی اے سی برانچ کی طرف سے آفس سر کلر جاری کردیا گیا جس کے مطابق نور عالم خان کی جگہ ڈاکٹر حیدر علی خان کو رکن بنادیا گیا، نور عالم خان کو پی اے سی کی سب کمیٹیوں سے بھی فارغ کردیا گیا، نور عالم خان پی اے سی کی آٹھ کمیٹیوں کے رکن تھے ۔ علاوہ ازیں نور عالم خان کا کہنا ہے کہ تین سال سے پارلیمانی پارٹی اور پارلیمنٹ میں اپنی آواز بلند کر رہا ہوں، ا پنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے انہیں ووٹ دیا انہیں انکی کوئی فکر نہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ ہم غلام ہیں اور اپنی آواز بلند نہیں کریں گے ، وہ غلطی پر ہیں۔ پاکستان زندہ باد۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں