پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15مئی کو کرانیکا اعلان

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15مئی کو کرانیکا اعلان

لاہور(دنیا نیوز،ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب حکومت نے پندرہ مئی کو بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان کر دیا۔وزیر بلدیات میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے بلدیاتی انتخابات کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے خصوصی پلان ترتیب دے دیا ۔

پندرہ مئی کو بلدیاتی انتخابات ہونے جارہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ نئی لوکل گورنمنٹ کو مقامی حکومتوں کا با اختیار نظام دیں ۔اس سے پہلے کسی بھی حکومت نے بلدیاتی اداروں کو کام نہیں کرنے دیا، اداروں کے پاس اختیارات نہیں تھے ۔ ارکان اسمبلی اور وزرا وہ کام کررہے ہیں جو بلدیاتی اداروں کا کام ہے ۔ وہ کبھی فنڈز کے پیچھے اور کبھی ٹھیکیدار کے پیچھے ہوتے ہیں۔

ہمارا اصل کام عوامی مسائل کا حل اور قانون سازی ہے ۔ وہ پنجاب یونیورسٹی شعبہ سیاسیات کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں میئرکے عوام کی جانب سے براہ راست انتخابات کی تجویز سمیت کئی اصلاحات متعارف کرائی جا رہی ہیں۔کوئی بھی حکومت بلدیاتی حکومت کو ختم کر دے تو الیکشن کمیشن 90سے 120دن کے اندر اگلے انتخابات کروائے ۔انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کیلئے حلقہ بندیاں 25سال تک کرنے کی تجویز بھی ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں