ملک مشکل میں ،تحریک عدم اعتماد کا ماحول نہیں:شاہدخاقان

ملک مشکل میں ،تحریک عدم اعتماد کا ماحول نہیں:شاہدخاقان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت ناکام ہوچکی ہے ،واحد حل الیکشن کروائے جائیں ،ڈیل کس بات کی ؟ ہم نہ اقتدار مانتے ہیں ،نہ مفادات ،کیس خود بخود ختم ہوجائیں گے

۔نواز شریف جہاں سے مرضی علاج کروائیں ان کا حق ہے ۔ ٹی وی پروگرام میں ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف علاج کروا کے آئیں گے ،ان کا علاج ابھی ہونا باقی ہے ۔ مریم نواز کے واپسی کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ۔میاں صاحب کی حالت سب کے سامنے ہے ،تین سرجریاں ہونی ہیں ،جب ہوجائیں گی وہ آجائیں گے ۔جب ملک نہیں چل رہا ہوتا تب سب کی خواہش ہوتی ہے کہ نئے الیکشن ہوں،لوگ ہم سے کہتے ہیں جان چھڑائیں،تحریک انصاف کے 22 افراد پی ٹی آئی چھوڑ کر کسی اور پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے خواہشمند ہیں ۔منی بجٹ کے وقت لوگ قومی اسمبلی اجلاس میں نہیں آنا چاہتے تھے ۔

ان کو ٹیلی فون کال آگئی ۔جب بیسا کھیاں ہٹیں گی تو حکومت گرجائے گی،ایک دن یہ بیساکھیاں ہٹ جائیں گی،میری بیساکھیوں سے روز ملاقات ہوتی ہے ،اسمبلی میں آئے ہوئے ہوتے ہیں۔اسٹیبلشمنٹ سے میر ی ملاقات نہیں ہوئی بلکہ کسی کی بھی نہیں ہوئی ۔تحریک عدم اعتماد سودے کے بغیر نہیں لائی جاسکتی ،جب عددی برتری نہیں ہوگی حکومت گرجائے گی ۔جب بیسا کھیاں ہٹیں گی انکے اپنے لوگ وزیر اعظم کیخلاف ووٹ دیں گے ۔حکومت ہٹانے کا طریقہ تحریک عدم اعتما د ہے تو لانی پڑے گی ۔جب ماحول بن جائے تو ضرور لانی چاہیے ۔ملک مشکل میں ہے آج تحریک عدم اعتماد کا ماحول نہیں ۔پیپلز پارٹی والے پی ڈی ایم کے ساتھ آنا چا ہیں تو آجائیں ،وہ طریقے سے آئیں ،پیپلز پارٹی کو ہم نے نہیں نکالا وہ خود نکلے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں