نواز شریف کو حقیقی نہیں سیاسی بیماری ہے :حسان خاور

 نواز شریف کو حقیقی نہیں سیاسی بیماری ہے :حسان خاور

لاہور (سیاسی رپورٹرسے ) ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ نواز شریف کو حقیقی نہیں سیاسی بیماری ہے ۔

گزشتہ تین سال میں لانگ مارچ نہ کر سکنے والی اپوزیشن آئندہ دو سال بھی ایسے ہی کھوکھلی بیان بازی کرتی رہیگی۔انہوں نے شہباز شریف کی صحتیابی کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔انہوں نے نیشنل انرجی ایفی شینسی اینڈ کنزرویشن پالیسی ڈرافٹ 2020 کے سٹیک ہولڈرز کی میٹنگ سے خطاب کرتے پالیسی کو مربوط اور جامع قرار دیا اور کہا صنعتوں، کاروباری حلقوں کو چاہیے کہ موجود نقائص کی نشاندہی کریں تا کہ حکومت مثبت تبدیلیاں لا سکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں