سپریم کورٹ:کاغذات نامزدگی مستردکرنے کے فیصلے کیخلاف پرویزمشرف کی اپیل خارج
اسلام آباد (سپیشل رپورٹر)سپریم کورٹ نے کاغذات نامزدگی سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سابق صدر پرویز مشرف کی اپیل غیر موثر ہونے پر خارج کر دی جبکہ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل لارجر بینچ میں سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی ۔
نامزد چیف جسٹس نے کہا 2013کی اسمبلی مدت مکمل کرکے ختم ہوچکی ہے اس لیے معاملہ اب غیر موثر ہوچکا ہے ، دوسرا کیس جب سماعت کیلئے مقرر ہو گا تو فیصلہ ہوجائے گا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں سابق صدر کو تاحیات نااہل کیا ہے ۔