قومی سلامتی کیلئے ادارے ،عوام ایک صفحے پر:حسان خاور

قومی سلامتی کیلئے ادارے ،عوام ایک صفحے پر:حسان خاور

لاہور( سیاسی رپورٹر سے )معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات، سیاحت وترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے انار کلی پان مارکیٹ میں ہونے والے دھماکے کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دھماکے کے محرکات پر کوئی حتمی رائے دینا قبل از وقت ہو گا۔

پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی، 1122، سیف سٹیز اتھارٹی، پولیس سمیت تمام تحقیقاتی ایجنسیوں کی طرف سے دھماکے کا ہر پہلو سے جائزہ لیاجارہاہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی سلامتی کے موضوع پر تمام ادارے اور عوام ایک صفحے پر ہیں۔ ایسے ہر سانحے کے بعد پاکستانی قوم پہلے سے زیادہ مضبوط اور متحد ہو کر سامنے آتی ہے ۔

وہ ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب کی جانب سے فروری میں ہونے والی چولستان ڈیزرٹ ریلی کے پرومو لانچ کی ایک تقریب سے خطاب اور میڈیا نمائندگان سے گفتگو کر رہے تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں