2022پاکستانی سینماکی بحالی کا سال ہوگا:فواد

2022پاکستانی سینماکی بحالی کا سال ہوگا:فواد

لاہور (دنیا نیوز،سیاسی رپورٹرسے ،اے پی پی )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہاہے کہ دبئی ایکسپو میں پاکستان فلم ویک کا آغاز ہو رہا ہے ۔

وفاقی وزیر نے ٹویٹ میں بتایا کہ 21 سے 26 مارچ تک گیارہ پاکستانی فلمیں پاکستان انکلوژر میں دکھائی جائیں گی، 2022پاکستانی سینما کی بحالی کا سال ہو گا، انہوں نے مزید کہا پی ٹی وی کی فلم ڈویژن قائم کی ہے جو پبلک پرائیویٹ سیکٹر میں دس فلمیں بنائے گی ۔واضح رہے دبئی ایکسپو کے دوران دکھائی جانے والی فلموں میں طیفا ان ٹربل، لوڈ ویڈنگ، پرے ہٹ لو،ایکٹر ان لا،پرواز ہے جنون،بن روئے ، ہیرمان جا،پرچی،چھلاوہ ،سپر سٹار اور ساون شامل ہیں۔

فواد چودھری نے دبئی ایکسپو 2020میں پاکستان فلم فیسٹیول کے آغازپرتقریب سے خطاب بھی کیا۔ انہوں نے کہا اوورسیزپاکستانیوں نے 31 ارب ڈالرپاکستان بھیجے ۔ تارکین وطن پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، عمران خان سمندرپارپاکستانیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ہم ہمسایہ ملک کے ساتھ امن کے ساتھ رہناچاہتے ہیں، ہم محبت والے لوگ ہیں،امن کی بات کرتے ہیں، ہم اس خطے کوآگے لے کرچلنا چاہتے ہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں