بلدیاتی الیکشن بھرپورطریقے سے لڑیں گے :پرویزالٰہی

بلدیاتی الیکشن بھرپورطریقے سے لڑیں گے :پرویزالٰہی

لاہور(سیاسی رپورٹرسے )سپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی سے مسلسل چار مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہونے والے مہر محمد نواز خان بھروانہ اور مہر علی نواز بھروانہ نے ملاقات کی اور تحریک انصاف چھوڑ کر ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ق میں شامل ہوگئے ۔

پرویزالٰہی نے مہر محمد نواز خان بھروانہ کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی قیادت اپنے سیاسی ساتھیوں کو ساتھ لیکر چلتی ہے ، نئے ساتھیوں کو سیاسی عمل میں اہم ذمہ داریاں دی جائیں گی۔

اس موقع پر پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب کے بلدیاتی الیکشن بھرپورطریقے سے لڑیں گے ، بلدیاتی ادارے عوام کے نچلی سطح پر مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، ان کاگفتگومیں کہناتھا حکومت اوراپوزیشن عوامی مسائل پرٹھوس تجاویزلائیں اوران پرعمل کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں