دہشتگردی کا خطرہ ،5شہروں میں ریڈ الرٹ دیا:وزیرداخلہ

دہشتگردی کا خطرہ ،5شہروں میں ریڈ الرٹ دیا:وزیرداخلہ

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے انارکلی بم دھماکے پر کہا کہ کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی)سے سیز فائر ختم ہوگیا ہے ۔

ان کے کچھ لوگ مارے گئے ہیں جس کا ری ایکشن ہو سکتا ہے ،اس قسم کے واقعات اب ا نہوں نے پاکستان میں کرنے ہیں لیکن ان کو انجام تک پہنچائیں گے ،دہشت گردی کا خطرہ تھا اس لئے 5 شہروں میں ریڈ الرٹ دیا تھا،لاہور، پشاور، کراچی ،کوئٹہ اور اسلام آباد کی سکیورٹی بڑھا دی ہے ،انہوں نے اپنے بیان میں کہا انارکلی دھماکے سے انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ ہوا ، زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہوں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت سے انارکلی دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں