خواجہ آصف کووزیراعظم کے بیان پرجرح کی اجازت

خواجہ آصف کووزیراعظم کے بیان پرجرح کی اجازت

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ہرجانہ کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کو وزیراعظم عمران خان کے بیان پرجرح کا حق دیتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو ہدایت کی ہے کہ کیس روزانہ کی بنیاد پرسن کر مقررہ وقت میں فیصلہ کیا جائے ۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے وزیراعظم کے وکیل سے کہابیان پر جرح تو ان کا حق ہے ، ٹرائل کورٹ کو چاہیے تھا اگلے روز جرح کیلئے رکھ لیتے فیئر ٹرائل ان کا حق ہے ،17 دسمبر کو بیان ریکارڈ ہوا،اسی روز ٹرائل کورٹ کیسے ان کا جرح کا حق ختم کرسکتی ہے ،عدالت نے جرح کیلئے خواجہ آصف کی درخواست منظورکرتے ہوئے کہا ٹرائل کورٹ کو دو ماہ میں فیصلہ کرنے کا کہہ دیتے ہیں اور آرڈر پاس کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں