میاں سومرو مستعفی،سلیم احمد نئے چیئرمین نجکاری کمیشن تعینات
اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزیراعظم عمران خان نے سلیم احمد کو چیئرمین نجکاری کمیشن تعینات کردیاہے ۔
محمد میاں سومرو نے چیئرمین نجکاری کمیشن کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیاہے ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احکامات کے مطابق وفاقی حکومت نے محمد میاں سومر چیئرمین نجکاری کمیشن کا استعفیٰ منظور کرلیاہے ۔