جاں بحق 9سالہ ابصار کراچی کا رہا ئشی ،ماموں بھی زخمی

جاں بحق 9سالہ ابصار کراچی کا رہا ئشی ،ماموں بھی زخمی

لاہور،کراچی (اپنے سٹاف رپورٹر سے ،سٹاف رپورٹر) لاہور بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والا 9 سالہ ابصار کراچی کا رہا ئشی تھاجبکہ واقعہ میں ماموں سلمان بھی شدید زخمی ہوا۔

زخمی کے رشتے داروں نے بتایا کہ 9 سالہ ابصار کے والدین مظفرآباد کے رہائشی ہیں۔ متوفی ابصار  زخمی سلمان کا بھانجا تھا۔ سلمان نے اپنے بھانجے کو گود لیا ہوا تھا۔ زخمی سلمان اپنی سالی کی شادی کی تقریب میں فیملی کے ہمراہ مظفرآباد گیا تھا،مظفر آباد سے سلمان اپنی بہن کے بیٹے ابصار کو کراچی واپس لے کر آ رہا تھا، شادی میں شرکت کے بعد واپسی پر ایک روز کے لیے لاہور رک گیا تھا اور انار کلی میں بم دھماکے میں جاں بحق ہو گیا، جب کہ ماموں سلمان کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ رشتے داروں نے بتایا کہ سلمان کورنگی کراسنگ کا رہائشی تھا۔

ابصار کی نانی کا کہنا ہے کہ نواسے ابصار کی تدفین مظفرآباد میں ہی کی جائے گی۔زخمی سلمان نے کہا ہمارے ٹکٹ ہو چکے ہیں بچے کی میت بغیر پوسٹمارٹم دے دی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں