ترین کے جہاز کی لینڈنگ کس طرف ہو گی ،صحافی ، دھند کاموسم گاڑی کا سفر زیادہ محفوظ : شاہ محمود

ترین کے جہاز کی لینڈنگ کس طرف ہو گی ،صحافی ، دھند کاموسم  گاڑی کا سفر زیادہ محفوظ : شاہ محمود

اوکاڑہ (خبرنگار)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،صوبائی وزیر سید صمصام بخاری کی رہائش گاہ اوکاڑہ گئے ۔

 وزیر خارجہ نے صوبائی وزیر صمصام علی بخاری کے چھوٹے بھائی سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت کرماں والی سرکار شریف ، میر طیب شاہ بخاری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا مقابلہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے نہیں ہے بلکہ مہنگائی سے ہے ۔

جہانگیر ترین کے جہاز کی لینڈنگ کس طرف ہو گی؟ کے سوال کے جواب میں شاہ محمود نے مسکراتے ہوئے کہاجہاز کی بجائے دھند کا موسم ہے ، گاڑی کا سفر زیادہ محفوظ ہے ۔ان کا کہنا تھا 27 فروری کو بلاول اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے ہم گھوٹکی سے کراچی کی طرف مارچ کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں