جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج لاہور ہائیکورٹ بار میں خطاب کریں گے

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج لاہور  ہائیکورٹ بار میں خطاب کریں گے

لاہور(اے پی پی)سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ہفتہ کوصبح 11 بجے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں وکلا سیمینار سے خطاب کریں گے ، سیمینارکا موضوع سائلین کی توقعات اور عدالتی نظام ہے ۔

اس موقع پر صدر لاہور ہائیکورٹ بار مقصود بٹر، نائب صدرمدثر عباس مگھیانہ ، سیکرٹری محسن عباس ، فنانس سیکرٹری توقیر سیال سمیت دیگر سینئر وکلابھی اظہار خیال کریں گے جبکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج دوپہر دو بجے پنجاب بار کونسل میں بھی '' مہذب معاشرے میں رول آف لا''کے موضوع پر وکلاسے خطاب کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں