معاشی سلامتی یقینی نہ ہوئی تو دفاع ، انسانی بہبود کیلئے فنڈز نہیں ہونگے :معید یوسف

معاشی سلامتی یقینی نہ ہوئی تو دفاع ، انسانی  بہبود کیلئے فنڈز نہیں ہونگے :معید یوسف

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معیدیوسف نے کہا پاکستان کی قومی سلامتی پالیسی کا ہدف مالیاتی وسائل میں اضافہ کے ذریعے شہریوں کی جان اور معاشی سلامتی یقینی بنانا ہے ۔

 پہلی قومی سلامتی پالیسی سے متعلق ریڈیو پاکستان کے نمائندے کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا معاشی سلامتی کو پالیسی میں بنیادی حیثیت حاصل ہے ۔ جب تک معاشی سلامتی یقینی نہیں ہو گی ہمارے پاس دفاع یا انسانی بہبود کیلئے بھی مناسب فنڈز دستیاب نہیں ہونگے ۔ ہمیں بیرونی ادائیگیوں کے عدم توازن کا مسئلہ درپیش ہے جس کے باعث حکومت کو قرض پروگرام کیلئے مالیاتی ادارے کے پاس جانا پڑتا ہے جس سے معاشی خودمختاری اورخارجہ پالیسی بھی متاثر ہو سکتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں