مالی خدمات کی ڈیجیٹائزیشن بڑھ رہی ہے ،گورنر سٹیٹ بینک

 مالی خدمات کی ڈیجیٹائزیشن بڑھ رہی ہے ،گورنر سٹیٹ بینک

کراچی(بزنس رپورٹر)گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے کہا ہے کہ مالی خدمات کی ڈیجیٹائزیشن کی رفتار بڑھ رہی ہے اور یہ افراد اور کاروباری اداروں کے لیے بینکاری کے طریقے کو بدل رہی ہے ۔

 ڈیجیٹل بینکاری کے موضوع پر ویبنار سے اپنے کلیدی خطاب میں انہوں نے بینکاری کی صنعت میں ڈیجیٹل مالی خدمات کے امکانات کو آفاقی حیثیت حاصل ہونے ،جدت پسندی اور ڈیجیٹائزیشن کے لحاظ سے اس کی افادیت کو اجاگر کیا۔ڈاکٹر باقر نے بتایا کہ ڈیجیٹل مالی خدمات میں پاکستان کا سفر 2000 کی دہائی کے اوائل میں شروع ہوا اور تب سے متعدد سازگار ضوابطی فریم ورک متعارف کرائے جا چکے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں