پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن سے قبل تنظیم سازی مکمل کریگی

پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن سے قبل تنظیم سازی مکمل کریگی

لاہور( سیاسی رپورٹرسے )پنجاب میں تحریک انصاف بلدیاتی الیکشن سے قبل ضلعی سطح پر تنظیم سازی مکمل کرے گی ۔پارٹی اتفاق رائے سے منتخب پارٹی امیدواروں کے ساتھ بلدیاتی میدان میں اترے گی ۔

تحر یک انصاف کی ایڈوائزری کونسل کا اجلاس پارٹی کے سیکرٹری جنرل وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت ایوان وزیراعلیٰ میں ہوا جس میں گور نر چودھری سرور ،وفاقی وزیر شفقت محمود،صوبائی وزیر محمود الرشید’سبطین خان ،وزیر مملکت فر خ حبیب،صوبائی وزراڈاکٹر یاسمین راشد،خیال کاسترو،یاسر ہمایوں اور دیگر ارکان شریک ہوئے ، اجلاس میں تحریک انصاف کی قیادت نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری بھرپور انداز سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا،لاہور سمیت تمام شہروں میں مضبوط بلدیاتی امیدوار سامنے لانے کی حکمت عملی بھی تیار کی گئی ۔

میئر اور دیگر امیدواروں کے انٹر و یو بھی کیے جائیں گے ۔اراکین اسمبلی سے بھی مشاورت کی جائے گی ۔بلدیاتی انتخابات سے قبل لاہور سمیت بڑے شہروں میں تر قیاتی منصوبوں کا سلسلہ تیز کیا جائے گا۔اپوزیشن کے لانگ مارچ اور احتجاج سے پہلے عوام کے سامنے حکومتی کارکردگی رکھی جائے گی۔ گورنرپنجاب کااجلاس میں کہناتھاکہ پارٹی کو بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کیلئے چٹان جیسی مضبوطی سے میدان میں آنا ہوگا۔ بلدیاتی امیدوار اتفاق رائے سے آئیں گے تو یقینی طور پر الیکشن لڑنے میں آسانی ہوگی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں